Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو کہاں دفن کیا جائے گا؟

شائع 31 مارچ 2020 05:20am

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تدفین کراچی کے 5 مخصوص قبرستانوں میں ہوگی۔

میئر کراچی نے کہا کہ کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شاہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی۔

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورنگی نمبر چھ قبرستان اور اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء قبرستان میں بھی تدفین کی اجازت ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں 2 قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ قریبی عزیزوں کو قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی۔